پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی ملک امجد اور سہیل تنویر سے اہم ملاقات

راولپنڈی (محمد فیصل ندیم سے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے راولپنڈی کے علاقے گلریز میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک تنویر اور قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سہیل تنویر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
رہائش گاہ آمد پر سہیل تنویر کے بڑے بھائی ملک امجد نے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ملک امجد نے کہا کہ چیئرمین خاقان وحید خواجہ کا وژن نہایت متاثر کن ہے اور پارٹی منشور عوامی امنگوں کا ترجمان معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: “خاقان وحید خواجہ کے وژن نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ہم اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کریں اور ایک بہترین وژن رکھنے والی شخصیت کے بازو بنیں۔ اس حوالے سے ہم اپنے خاندان اور سیاسی حلقہ احباب سے مشاورت کے بعد آئندہ چند دنوں میں اپنی باقاعدہ سیاسی وابستگی کا اعلان کریں گے۔” چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے ملک امجد کی جانب سے پارٹی منشور کو سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔



