اہم خبریںپاکستان

گوجرخان میں چور راج برقرار ، گاڑی چوری کرنے کی کوشش ناکام

گوجرخان گرلز کالج کی پرنسپل کی گاڑی چوری ہونے سے بچ گیآئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے گوجرخان کی عوام شدید خوف وہراس کا شکار

گوجرخان(قمر شہزاد)تفصیلات کے مطابق گرلز ڈگری کالج گوجرخان کی پرنسپل جمیلہ ایوب کے گھر واقع نزد کمال ہومیو پیتھک کالج سکیم 2 کے باہر سے انکی گاڑی چوری کرنے کی کوشش ناکام ، پولیس کی روایتی بے حسی برقرار اور پولیس فطرتاً تاخیر سے موقع پر پہنچی ، چور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ، نامعلوم چوروں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر دروازہ کھولا اور گاڑی سٹارٹ کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم کامیاب نہ ہو سکے ، گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ، میڈم جمیلہ ایوب نے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر کال کی مگر پولیس تقریبا 40 منٹ بعد پہنچی ، بقول میڈم جمیلہ ایوب موقع پر پہنچنے والے پولیس ملازمین نے ان سے کہا آپ خوش نصیب ہیں کہ آپکی گاڑی چوری ہونے سے بچ گیچوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہوئے ہیں اور عوام میں خوف ہراس پایا جاتا ہےگوجرخان میں آئے روز چوری ڈکیٹی راہزنی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں آئے روز موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے لوگوں کو محروم کیا جا رہا ہے آئے روز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button