اہم خبریں

گوجرخان کے شہری و دیہی علاقوں میں کھلے عام کیمیکل ملی و مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری

گوجرخان کے شہری و دیہی علاقوں میں کھلے عام کیمیکل ملی و مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جانبدار اور ٹارگٹ کاروائیاں اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ
گوجرخان(قمرشہزاد)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جانبدار و ٹارگٹ کاروائیوں پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ،شہر بھر میں مضر صحت اشیاء دھڑلے سے فروخت ہونے لگیں مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائی سے گریزاں، دودھ شاپ کا چالان کرنے کے بعد مبینہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیسر کی جانب سے شہری کو ہراساں کیا جانے لگا، 15مارچ تک چالان جمع کرانے کی رسید دی گئی اور 11 تاریخ کو دکان سیل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،حکام بالا محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے شہری کا نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجرخان کے شہری و دیہی علاقوں میں کھلے عام کیمیکل ملی و مضر صحت اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں متعدد عوامی شکایات کے باوجود متعلقہ اتھارٹیز کی جانب سے کبھی کوئی کارروائی نہ کی گئی، مہینے میں ایک آدھ بار پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حکام بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے چند ایک جانبدار و ٹارگٹ کاروائیاں کی جاتیں ہیں جس پر اہلیان گوجرخان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،شہریوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل گوجرخان سٹی حیاتسر پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند دکانداروں کو نشانہ بنایا جبکہ اکثریتی مضر صحت و مبینہ خطرناک کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی، ایک تاجر نے بتایا کہ اسے 03331017537 نمبر سے کال آئی جس میں کسی خاتون آفیسر نے چالان کنندہ کو سخت الفاظ میں سرزنش کرتے ہوئے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر چالان جمع کرائے وگرنہ اسکی دکان سیل کر دی جائے گی جس پر مذکورہ تاجر کے والد نے بتایا کہ چالان جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مارچ تک ہے وہ اس سے پہلے بیٹے کو کہہ کر چالان جمع کرا دیں گے مگر اس مبینہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیسر نے بات ماننے سے انکار کر دیا، شہری نے حکام بالا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے دادرسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مذکورہ آفیسر کے خلاف کارروائی کریں جس نے غیر قانونی طور پر اسکو ہراساں کیا جس وجہ سے اسکا بی پی شوٹ کر گیا اور وہ مرتے مرتے بچا، شہری حلقوں نے بھی مطالبہ کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرخان بھر میں بلاتفریق و غیر جانبدار آپریشن کرے اور بازاروں میں بک رہی مضر صحت اشیاء کا خاتمہ کرکے اشیاء سیل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button