اہم خبریں

سرکل گوجرخان چوروں ڈکیتوں کے نرغے میں شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم


مختلف وارداتوں میں شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کر دیا گیا
گوجرخان (قمرشہزاد) سرکل گوجرخان میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری پے درپے وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا شہری آئے دن لٹنے لگے سرکل گوجرخان کی حدود میں مختلف وارداتوں میں شہریوں کو قیمتی اثاثوں و نقدی سے محروم کر دیا تھانہ گوجرخان کی حدود میں گن پوائنٹ پر ڈاکو موٹر سائیکل دو قیمتی موبائل فون اور پچپن ہزار روپے چھین کر فرار جبکہ گوجرخان کھوکھا بازار کے باہر سے موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک اور واردات میں چوروں نے مطوعہ کے رہاشی کو اس کے پالتو جانوروں سے محروم کر دیا تھانہ جاتلی کے نواحی علاقے راماں میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر سکیورٹی گارڈ کو باندھ کر زیر تعمیر عمارت کا ٹرانسفارمر لے اڑے پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button