اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ماہ مارچ میں 7 ملین سے زائد کا ریونیو موصول

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ماہ مارچ میں 7 ملین سے زائد کا ریونیو موصول

32 کمرشل عمارتوں کو تقریباً 3 ملین روپے میں این او سی جاری کئے گئے۔اس طرح مجموعی طور پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو مارچ 2022 میں 7.771 ملین روپے موصول ہوئے۔

اسلام آباد( نمائندہ عوامی للکار ) وفاقی ترقیاتی ادارہ (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو مارچ 2022 میں 7 ملین روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے مارچ کے مہینے میں اسلام آباد کی 7 رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے جسکی مد میں تقریباً چار لاکھ روپے کا ریونیو وصول کیا گیا۔ اسی طرح 14 رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔ جبکہ 3 کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ اسی طرح 56 رہائشی عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوا۔ جبکہ 32 کمرشل عمارتوں کو تقریباً 3 ملین روپے میں این او سی جاری کئے گئے۔اس طرح مجموعی طور پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو مارچ 2022 میں 7.771 ملین روپے موصول ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button