دفعہ 144 نافذ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس
جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں وغیرہ میں پھینکنے پر بھی پابندی، دفعہ 144 نافذ
عید الاضحی پر سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
وزیراعلی مریم نواز شریف کا صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول روم مزید فعال کرنے کا حکم
لاہور میں عملہ خود گھر گھر جاکر بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا
قربانی کے بعد شہر بھر کی سڑکوں کو دھویا جائے گا، چونا ڈالا جائے گا اور سپرے ہوگا
سکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم
عید گاہوں میں گرمی کے پیش نظر مسٹ فین اور پنکھے لگانے کی ہدایت
نگرانی کے لئے کیمرے او رچیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے
پارکس میں بچوں کے لئے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا حکم
پارکوں میں نصب جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے، مریم نوازشریف
جہاں اندیشہ ہو سکیورٹی بڑھائیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، مریم نوازشریف
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، مریم نوازشریف
لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے، مریم نوازشریف