اہم خبریںپاکستان

گینگ ریپ کے الزام میں گرفتار دونوں افراد کو عدالت نے بری کر دیا

گینگ ریپ کے مقدمہ کا اونٹ دوسری کروٹ بیٹھ گیا
گینگ ریپ کے الزام میں گرفتار دونوں افراد کو عدالت نے بری کر دیا
مدعی مقدمہ نے روبرو عدالت دونوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا


گوجرخان(قمر شہزاد)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گینگ ریپ کے الزام میں تھانہ گوجرخان نے راولپنڈی کی رہائشی عورت کی مدعیت میں درج مقدمے جن دو افراد کو گرفتار کیا تھا عدالت نے دونوں کو بری کر دیا علاقہ مجسٹریٹ تھانہ گجرخان حافظ محمد طفیل نے دو ملزمان کو مقدمہ سے خارج کر کے فوراً چھوڑنے کا حکم دے دیا راولپنڈی کی رہاٸشی ن ظ نے دو الزام علیہم نازر خان اور خداداد پر الزام لگایا کہ ملزمان نے تھانہ گوجرخان کی حدود بڑکی بدھال میں اس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر ملزمان کو تھانہ گوجرخان نے اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی امروز دونوں ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ تھانہ گوجرخان کے روبرو پیش کیا گیا اور مستغیثہ نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ افراد نہ تھے جس پر علاقہ مجسٹریٹ تھانہ گوجرخان حافظ محمد طفیل نے دونوں ملزمان کے نام مقدمہ سے خارج کر کے ملزمان کو بری کر دیا۔معزز عدالت نے الزام علیہم کو بیگناہ قرار دے کر فوراً چھوڑنے کا حکم دے دیا جس پر الزام علیہم کو احاطہ عدالت سے چھوڑ دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button