اہم خبریںپاکستان

کراچی میں دھماکا، 3 افراد زخمی، کئی گاڑیاں تباہ

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں صدر کے علاقے لکی اسٹار کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈی آئی جی جنوبی شرجیل کھرل کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مجھے پہلے سے تھریٹس کا علم نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ دھماکا خیز مواد ڈسٹ بن (کچرے کے ڈبے) میں رکھا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا جو دھماکے کے مقام کا جائزہ لے کر تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button