اہم خبریں

کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج
سٹی پیلس کے قریب ناجائز تجاوزات کرنے والوں کی انفورسمنٹ عملے کے ساتھ مزاحمت
گوجرخان(قمرشہزاد) تفصیلات کے مطابق سٹی پیلس کے قریب سرکاری جگہ پر ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ ٹیم کا کریک ڈاون انفورسمنٹ انسپکٹر فیض اللہ اور عملے نے ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سٹی پیلس شادی حال کے پاس ناجائز ٹھیہے لگا کر ناجائز تجاوز کنندگان کے خلاف آپریشن کیا ناجائز تجاوزات کرنے والوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انفورسمنٹ ٹیم کے ساتھ مزاحمت کی آپریشن کو روکوانے کے لیے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور آپریشن رکوانے کی کوشش کی جس پر انفورسمنٹ انسپکٹر فیض اللہ نے کارسرکار میں مداخلت کرنے ،مزاحمت اور عملے کو ہراساں کرنے اور آپریشن رکوانے پر خان محمد ولد اول خان ،داود خان ولد زرخان ،بہادر خان ولد نامعلوم ، ہارون سرفراز ولد محمد سرفراز سکنائے تکیہ بابا رحیم شاہ گوجرخان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کروا دیا سابق اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس ہرل نے گوجرخان کو تجاوزات کے ایک گرینڈ آپریشن کروا کر شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا تھا مگر انکے تبادلے کے بعد تجاوزات مافیا نے ایک بار پھر سے تجاوزات کرنا شروع کر دیں اور شہر کے بازاروں کے اندر اور باہر جگہ جگہ ناجائز تجاوزات ایک بار پھر قائم ہونا شروع ہو گئیں جن کی سرکوبی کے لیے انفورسمنٹ ٹیم نے ایک بار پھر تجاوزات کلئیر کروانے کے لیے آپریشن کرنے شروع کر دیئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button