اہم خبریں

ڈاکٹر فرحت جمیلہ ایم ایس ٹی ایچ کیو گوجرخان تعینات

ڈاکٹر فرحت جمیلہ کو بہترین کارکردگی کی بناپر محکمہ ہیلتھ پنجاب نے مستقل طور پر ایم ایس ٹی ایچ کیو گوجرخان تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
ایم ایس کا عہدہ میرے پاس امانت ہے میری پہلی ترجیح عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے ساتھ ہسپتال کو بہتری کی طرف لیکر جانا ہے
صحافی برادری کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے 1 ماہ میں میری بھرپور حوصلہ افزائی کی آپکی معاونت سے ہی ہسپتال کو بہتری کی طرف لے جانا ممکن ہے


گوجرخان(قمرشہزاد) تفصیلات کے مطابق سابق ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان ڈاکٹر سرمد کیانی کے تبادلے کے بعد گریڈ 19 کی ایڈیشنل پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرحت جمیلہ کو عارضی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کا چارج دیا گیا تھا جہنوں نے ایم ایس کا عارضی چارج لینے کے 1 ماہ کے دوران اپنی محنت ، لگن ان تھک کوششوں سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قلیل وقت میں اپنے عہدے اور اختیارات کو نیک نیتی سے استعمال کرتے ہوئے ہسپتال کے تمام امور پر اپنی توجہ مرکوز کی اور بہترین ایڈمنسٹریشن ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپتال کے ہر شعبے کو بہتر کیا اور جس سے ہر شعبے میں نمایاں تبدیلی نظر انا شروع ہوئی بلکہ یہ ہی نہیں جو اہداف انھیں دئیے گے تھے انھوں نے ماہ مارچ میں احسن طریقے سے پورے کیے جبکہ منسٹر ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کے ہسپتال وزٹ کے بعد انکی بہترین پرفارمنس پر تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے اعلی افسران جن میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عنصر اسحاق ، سی ای او ہیلتھ اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکو کارہ کی طرف سے ہسپتال کے وزٹس کے بعد ڈاکٹر فرحت جمیلہ کو بطور ایڈمنسٹریٹر بہترین پرفارمنس دیکھانے پر شاباش دی گی اور انکی کارکردگی کو سراہا گیا آج جب محکمہ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کرکے انکو باقاعدہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان تعینات کیا گیا تو انھوں نے اس تعیناتی کے بعد اپنے بیانیے میں کہا کہ ایم ایس کی سیٹ اور اختیارت میرے پاس بطور امانت ہیں اور میں انکو استعمال کرتے ہوے ہر ممکن کوشش کروں گی کہ عوام کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کو بہتری کی طرف لے کر جاؤں اور میرا مشن اور پہلی ترجیح ہسپتال میں آنے والے سب غریب لوگوں کو علاج معلاجہ کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہے اور میں خصوصی طور پر شعبہ صحافت سے وابستہ تمام معزز صحافی بھائیوں ، تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل، نرسنگ سٹاف، ایڈمنسٹریشن سٹاف اور کلاس فور سٹاف، کی مشکور و ممنون ہوں اور سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس ایک ماہ میں آپ سب نے اور صحافی برادری نے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور میں امید کرتی ہوں ایسے ہی آپ سب سپورٹ کرتے رہے گے اور ہم مل جل کر اپنے اس ہسپتال میں بہترین علاج معالجہ کے لیے بہتری لانے کے کوشش کریں گے اپ سب کی معاونت سے ہی ہسپتال کو بہتری کی طرف لیکر جایا جا سکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button