اہم خبریںپاکستان

پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لٸے کاغذ ،پلیٹ اور دیگر مٹیریل کو ٹیکس فری کیا جاٸے /آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی

پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لٸے کاغذ ،پلیٹ اور دیگر مٹیریل کو ٹیکس فری کیا جاٸے /آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی

اسلام آباد (عوامی للكار) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی® APRNSنے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لٸے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جاٸے ، کاغذ اور دیگر پرنٹنگ مٹیریل کو ٹیکس فری کیا جاٸے۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSکے صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت تبدیلی سرکار کے دور میں پرنٹ میڈیا کے ریجنل/ مقامی اخبارات کا بدترین معاشی قتل کیا کیا اورٹاوٹ مافیا کو خوب نوازا گیا جبکہ تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اخبارات کی پرنٹنگ نہایت مشکل ہو چکی ہے کاغذ ،پلیٹ اور پرنٹنگ مٹیریل کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور ڈیلر مافیا بھی بے لگام ہو چکا ہے اب جبکہ جمہوری جماعتوں کا اتحاد حکومت بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے اب فوری طور پر پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے ریجنل/ مقامی اخبارات کو بحران سے نکالنے کیلٸے انقلابی اقدامات کٸے جاٸیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button