اہم خبریںپاکستان

موٹر وے پولیس اور چکوال پریس کلب کے زیر اہتمام چکوال پریس کلب میں روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاب کا انعقاد کیا گیا

چکوال (راجہ افتخار سے) موٹر وے پولیس اور چکوال پریس کلب کے زیر اہتمام چکوال پریس کلب میں روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاب کا انعقاد کیا گیا
چکوال پریس کلب میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار میں اراکین پریس کلب کی ایک بڑی تعداد کے علاؤہ منیر کیڈٹ سکول کے بچوں سول سوسائٹی اور ایف بی نیوز میڈیا گروپ کے عہدیداران جس میں سرپرست اعلیٰ ایف بی نیوز میڈیا گروپ و سیکرٹری کواڈنیٹر چکوال پریس کلب راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ چیئرمین و ممبر چکوال پریس کلب راجہ افتخار احمد صدر حافظ محمد وقار میڈم شئینلہ ناز میڈم حمیرا نسیم محمد اسرار نے بھی شرکت کی
روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاب سے چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے خطاب کیا جبکہ
سیمنار میں ترجمان موٹر وے پولیس نے روڈ سیفٹی پر ایک جامع لیکچر دیا اور آئے روز ہونے والے روڈ حادثات کی وجوہات پر تفصیلی روشنی ڈالی
ترجمان نے نوجوانوں کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا اور ون ویلنگ کرنے والے منچلے نوجوانوں کے لیے شروع ہونے والی سخت سزاؤں پر بھی روشنی ڈالی
سیمینار کے اختتام پر ارکین پریس کلب اور سکول کے بچوں میں موٹر وئے پولیس کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button