اہم خبریں

موجودہ حالات میں فوری الیکشن ممکن نہیں

موجودہ حالات میں فوری الیکشن ممکن نہیں: وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت ہونے والا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فوری الیکشن ممکن نہیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی سیاسی اور آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

اجلاس میں قانونی ماہرین وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد خان اور منصور اعوان بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر اعظم کو کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیس کے قانونی اور آئینی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی اور امن و امان کی صورتحال اس قابل نہیں کے فوری الیکشن کروائے جائیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا،

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت ہونے والا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف اراکین کو سیاسی حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button