اہم خبریں

منیبہ شاہد نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھونگ شریف(محمدمراددشتی )پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے ضلعی رہنما محترمہ منیبہ شاہد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالف سیاسی یتیم سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں آئے روز جھوٹے پروپیگنڈے بنا کر سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں جو انکی خام خیالی ہے۔پی ڈی ایم کی مسترد شدہ جماعتوں کو آنے والے الیکشن میں عبرتناک شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔انکے تمام حیلے بہانوں اور سیاسی کیرئیر کو عمران خان کی کامیاب سیاسی حکمت عملی اور مضبوط بیانیہ نے ناکام بنا کے رکھ دیا ہے

ان شاءاللہ عمران خان کے سپاہی ان کی دھاندلی کو بھی ناکام بنا کر دوسری بار اکثریت سے وزیراعظم پاکستان بنائیں گے۔پاکستان کی باشعور قوم امپورٹڈ سرکار کو کسی بھر طرح منظور نہیں کرتی اور نہ ہی انہیں آگے چلنے کی اجازت دے گی۔ان نام نہاد عوامی لیڈروں اور عوام کے ہمدرد لوگوں نے آتے ہی پاکستانی قوم کو مہنگائی اور لاقانونیت کی نذر کر دیا جو کسی غریب کے بس کی بات نہیں ہے۔ان شاءاللہ پاکستانی قوم الیکشن ڈے پر ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button