اہم خبریں

لاہور ہاٸی کورٹ سمیت ہر فورم پر لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کا تحفظ کرینگے /APRNS

لاہور ہاٸی کورٹ سمیت ہر فورم پر لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کا تحفظ کرینگے /APRNS

اشتہارات کی پیمنٹ 15/85فارمولا پر عملدرآمد رکوانے کیلٸے PAAکی عدالتی رٹ کیخلاف آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی کا فریق بننے کا فیصلہ

اشتہارات کی رقم ان اخبارات تک پہنچانے میں حاٸل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلٸے بھر پور قانونی اور تنظیمی جدوجہد کرینگے،غلام مرتضیٰ جٹ صدرAPRNS

لاہور( کورٹ رپورٹر)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSکے صدر غلام مرتضیٰ جٹ اپنے کونسل ولیگل ایڈواٸزر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS راٸے بلال احمد کھرل اور سید قمر الحسن نقوی ایڈووکیٹ کے ہمراہ لاہور ہاٸیکورٹ میں جسٹس مزمل اختر شبیر کی عدالت میں پیش ہوگٸے اور PAAکی رٹ میں فریق بنے کی درخواست کر دی واضع رہے کہ پاکستان ایڈورٹاٸزمنٹ ایسوسی ایشن PAA نے پنجاب ایڈورٹاٸزمنٹ پالیسی میں 15/85 پیمنٹ کی تقسیم کی ترمیم کو چیلنج کر رکھا ہے صدر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا ہے کہ لاہور ہاٸی کورٹ میں لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کا تحفظ کرینگے اسی لٸے APRNSنے لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کے تحفظ کیلٸے اور پنجاب ایڈورٹاٸزمنٹ پالیسی میں 15/85کی ترمیم کی حمایت میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی لوکل/ریجنل اخبار کے اشتہارات کی پیسے کوٸی بھی پراٸیوٹ ایڈ ایجنسی کھا نہ سکے اور فوری طور پر اخبارات کو انکے اشتہارات کے پیسے مل جاٸیں اور محکمہ جات کی طرف سے اخبار کے نام کا چیک بنے اور چیک آفس میں پہنچ جاٸے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button