اہم خبریں

فواد چوہدری محسن نقوی کے بارے میں بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں، عامر میر

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے بارے میں بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ موصوف کا بھیانک ماضی بے نقاب کرنے میں دیر نہیں لگے گی۔ عامر میر نے کہا کہ فواد کو بدزبانی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے خلاف گندی زبان استعمال کر کے فواد اپنے اندر کا گند باہر لا رہے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ فواد کے استاد نے جیسی تربیت کی ہے موصوف ویسی ہی زبان بول رہے ہیں۔کاش فواد چوہدری اپنے بزرگوں سے بھی کچھ اچھی باتیں سیکھ لیتے۔ عامر میر نے مزید کہا کہ فواد ذاتیات پر نہ اتریں ورنہ جواب میں ان کے پلے کچھ نہیں بچے گا، انھوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت آئین کے تحت کام کر رہی ہے اور فواد یا پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ صرف الیکشن کمیشن کو جواب دہ یے۔
٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button