اہم خبریںپاکستاندلچسپ و عجیبسیاست

عورت مارچ؛ حکومت کا متنازع بینرز اور نعروں کے خلاف مقدمات کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے موقعے پر متنازع بینرز اور گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

عوامی للکار کے مطابق پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عاشقان رسولﷺ کا ملک ہے یہاں پر شانِ رسالتؐ میں گستاخی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری شدہ مواد کی حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملوث کرداروں کو بےنقاب کرکے مقدمات دائر کریں گے۔

zaful logo promotion
zaful logo

وفاقی وزیر مذہبی امور کا یہ بھی کہنا تھا کہ عورت مارچ کے بینرز کو فوٹو شاپ کرکے نشر کرنے والے عناصر کو بھی سزا ملے گی۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر ہونے والے عورت مارچ میں متنازع بینرز اور نعروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ مارچ کے منتظمین اور شرکا کا مؤقف ہے کہ ویڈیوز اور تصاویر کو ایڈٹ کرکے ان میں متنازع مواد شامل کیا گیا ہے۔

popular elements promotion
popular elements

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button