کالمز

صبر و سکون کا مہینہ ہے ماہ رمضان

صبر و سکون کا مہینہ ہے ماہ رمضان ،اسکا احترام کریں!
تنزیلہ تاثیر
جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں اسلام کے پانچویں ارکان میں رمضان کے روزے بھی شامل ہے۔رامضان کا مہینہ نہایت ہی پاک اور عظیم مانا جاتا ہے۔اس میں دنیا کے تمام مسلمان روزے رکھنے کا احترام کرتے ہیں ۔بڑے ،بڑھے  سے لیکر بچے بھی روزہ رکھتے ہیں ۔یوں ،تو ہر سال رمضان آتا ہے اور روزے رکھے جاتے ہیں ،لیکن کبھی بھی رمضان کے احترام میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے۔ہر بار مانوں انسان کے اندر میں ایک نئی تازگی کا احساس کرواتا ہے۔اور ہم تمام مسلمان بڑے ہی عقیدت اور احترام سے روزے رکھتے ہیں۔۔
رامضان کی خوشیاں اور عقیدت کا ایک الگ ہی معنی رکھتی ہے۔رمضان چاہے کتنی بھی شدت والی گرمی میں آئے یا کسی  بھی موسم میںآئے مسلمان کبھی بھی روزے رکھنے سے انکار نہیں کرتے ہیں ،جیسا کہ اس بار رمضانالمبارک 3 اپریل 2022  بروز اتوار کو شروع ہونے جا رہا ہے،ہمیں اسکا احترام پہلے ہی سے کرنا چاہئے ،یوں تو  رمضان کی آمد سے ایک مہینہ پہلے ہی کئی لوگ اسکا احترام کے ساتھ تیاری شروع کر دیتے ہیں ۔تاکہ انہیں عبادت کرنے میں یا روزے رکھنے میں کسی طرح کی کوئی پریشانی در پیش نہ آئے ،اور اطمنان سے وہ وہ روزے رکھ سکے ،عبادت کر سکے ۔تلاوت قرآن کر سکے،نوافل کا بھی احترام کر سکے ۔لیکن کئی انسان ایسے بھی ہیں ہر شام مزدوری کر آتے ہیں اور روزے کا احترام کرتے ہیں۔رمضان کا احترام کرنے والوں پر اللہ و تعالی کیخصوصی رحمت و برکت  نازل ہوتی ہے۔تمام گناہوں کی بخشش ہوتی ہے۔رمضان میں نوافل کا ثواب فرض کے برابر کر دیا جاتا ہے۔اور ہر فرض کے بدلے میں ستر فرضوں کا ثواب ملتا ہے۔۔۔
رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بے شمار نیکیوں سے نوازتا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، شیطان کو زنجیروں میں قید کر دیا جاتا ہے، اسی لیے رمضان المبارک کے مہینے کو تمام مہینوں سے بہترین اور افضل قرار دیا گیا، اور اسی مہینے میں اللہ کی کتاب قرآن مجید بھی نازل ہوئی ہے، اللہ تبارک وتعالیٰ اس مہینے کے ماننے والوں کے پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔
رمضان کے مہینے میں لوگ ہر بورے کام کو کرنے سے بچتے ہیں ۔اور اللہ و تعالی کی دل وجان سے عبادت کرتے ہیں ۔ایسے تو ہم سبوں ہمیشہ بورے کام ،جھوٹ ،فریب ،لوٹ مار ،سے بچنا چاہئے،غریبوں کی حق تلفی نہیں کرنی چاہئے۔ پڑوسیوں کا خیال رکھنا چاہئے ،رمضان تو کیا ہمیں بورے کاموںسے بچنا چاہئے ،کسی سے کبھی حسد نہیں کرنی چاہئے ۔۔
 محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص رمضان المبارک کے روزے اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے اجر وثواب کی امید کے ساتھ رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے تمام گناہوں کو بخش دے گا۔
رمضان المبارک کا مہینہ کیوں اہم ہے؟
یہ وہ مہینہ ہے جس میں تمام انسانیت کے فائدے کے لیے اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم نازل ہوا۔ اس مہینے کی ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے جسے ہم شب قدر کہتے ہیں جبکہ رمضان المبارک میں پانچ ایسی راتیں ہیں جو بہت اہم سمجھی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو روزے رکھنے، تراویح پڑھنے، نماز پڑھنے، زکوٰۃ دینے، روضہ ادا کرنے، غریبوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے تمام باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔  للہ رمضان المبارک  کی قدر دانی کی توفیق دیں۔، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بابرکت مہینے کی رحمتیں عطا فرمائے، صحیح ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button