اخبار


سیکرٹری تحفظ ماحولیات کا ائیر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن کا معائنہ


سموگ سیزن سے قبل لاہور کے تمام مانیٹرنگ اسٹیشن فعال کئے جائیں۔ ڈاکٹر نعیم رؤف

لاہور 10 اگست:……سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹرآفس میں قائم ائیر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور ائیر کوالٹی جانچنے والے آلات کی تفصیلی جانچ کی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات چوہدری اسلم نے سیکرٹری تحفظ ماحولیات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس بات کے خواہشمند ہیں کہ مستقبل میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ ملکر ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کیا جائے تاکہ عوام کو سموگ بارے حقائق سے روشناس کرایا جا سکے۔
اس موقع پر سیکرٹری تحفظ ماحولیات نے کہا کہ سموگ سیزن سے قبل تمام اسٹیشن اپ گریڈکئے جائیں گے تاکہ سموگ سیزن میں عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نور احمد کو ہدایت کی کہ 15 روز کے اندر لاہور کے تمام ائیر کوالٹی اسٹیشن فعال کئے جا ئیں اور سموگ سیزن سے قبل اصلاحات یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ لاہور کے تمام ائیر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن کا وزٹ کریں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نسیم الرحمان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد بشیر اور محکمہ موسمیات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button