کالمز

رمضان کی برکت

ازقلم شاہدرفیق سہو



ماہ رمضان وہ  ہےجس میں قرآن مجید اتارا گیا جولوگوں کو ھدایت کرنے والا ہے اورجس میں ھدایت کی اورحق و باطل کی تمیز کی نشانیان ہیں ، تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو پائے اسے روزہ رکھنا چاہیۓ ، ہاں جوبیمار ہویا مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے ، اللہ تعالی کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا ہے سختی کا نہیں ، وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کرلو اوراللہ تعالی کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائياں بیان کرو اوراس کا شکر کرو  البقرۃ ( 185 ) ۔


رمضان المبارک کا مہینہ خیر وبرکت اورعبادت واطاعت کا عظیم موسم ہے ، یہ بڑی عظمت والا مہینہ ، اورایک عزت وتکریم والے ایام ہیں جس میں نیکیاں بڑھتی ہیں  ، یہ ایسا مہینہ ہے جس میں جنت کے دروازے کھلتے اورجہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں ۔


اس مہینہ میں گنہگاروں اورمعصیت کا ارتکاب کرنے والوں کی توبہ قبول کی جاتی ہے_


خیروبرکت کے اس موسم میں اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر ادا کرو ، اللہ تعالی نے تمہیں جوخصوصی انعام وفضل دیا ہے اس پر اللہ رب العزت کا شکربجا لاؤ ، اس مہینہ کے شرف وفضل کے اوقات کو موقع غنیمت جانتے ہوئے اللہ تعالی اوراس کے رسول کی اطاعت والے کام میں مشغول رہو ، حرام کاموں سے اجتناب کرو تا کہ زندگی میں سعادت حاصل کرسکو اورموت کے بعد بھی سعادت حاصل ہو ۔


پکے اورسچے مومن کے لیے توہرمہینہ ہی عبادت واطاعت کا موسم ہوتا ہے ، لیکن رمضان المبارک کے مہینہ میں اس کی ہمت بڑھ جاتی ہے اورعبادت کے لیے اس کا دل زیادہ نشیط اورچست ہوجاتا ہے ، وہ اپنے پروردگار کی ہربات قبول کرتا ہے ، ہمارا رب  بڑا ہی کریم ورحیم ہے وہ اپنی رحمت سے مومنوں کے روزوں کی نیکیاں زيادہ اورانہیں ان کے اعمال کا بہتر اجر عطا فرماتا ہے۔

اورایک روایت میں ہے کہ :


( رمضان المبارک کی پہلی رات بڑے بڑے سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ، اورجہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ان میں سے کوئي بھی کھولا نہیں جاتا ، اورجنت کے  سب دروازے کھول دیےجاتے ہیں ان میں سے کوئی بھی بند نہیں ہوتا ، اورایک منادی کرنے والا منادی کرتا رہتا ہے : اے خیر وبھلائی چاہنے والے اورزيادہ بھلائی کر، اور اے شرو برائی کرنے والے برائي کرنے سے باز آجاؤ ، اوراللہ تعالی کے جہنم سے آزادی بھی دیتا ہے ، یہ منادی ہررات کوکی جاتی ہے ) سنن ترمذی ، سنن ابن ماجہ ، ابن خزیمہ ، علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 759 ) میں اسے حسن قرار دیا ہے ۔


رمضان المبارک کے ماہ اللہ اپنے بندے پر اس قدر مہربان ہوتا ہے _ رمضان کا ماہ نیکیاں سمیٹنے کا موسم ہے یہ موسم سال میں صرف ایک دفعہ آتا ہے _رمضان المبارک کو باقی سب مہینوں پر فضیلت حاصل ہے ، اوررمضان کے آخری عشرہ کوباقی سب راتوں پرفضیلت حاصل ہے _


رمضان المبارک کے دن اتنی تیزی سے گزر جاتے ہیں گویا کہ چند لحظات تھے ، ابھی ہم نے کچھ  عرصہ قبل رمضان المبارک کا استقبال کیا اور اب اسے الوادع کہنے کا وقت قریب پہنچ گیا _ اس ماہ رمضان اللہ ہر مسلمان کو رمضان کی نعمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے _آمین 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button