اہم خبریں

راولپنڈی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی

*چک جلال متعدد ٹیوب ویل بند،پانی کی شدید قلت،ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں،شہری*

*گرجا روڈ نئی آبادی،صادق کالونی اور لکھن ٹیوب ویل ایک سال سے بند،حکام خاموش*

*ٹیوب ویلوں میں پانی نہیں تو پھر نجی ٹیوب ویل کس کی ایماء پر مہنگے داموں ٹینکر فروخت کر رہے ہیں،اہلیان گرجا روڈ*

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی گرجا روڈ متعدد ٹیوب ویل ایک سال سے بند پانی کی شدید قلت شہری مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔ اہلیان گرجا روڈ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے ملک کالونی ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہے۔ صادق کالونی اور جمال روڈ کی تمام گلیاں بھی پانی سے محروم ہیں سب انجینئر و دیگر محکمہ واسا عملہ کے مطابق ملک کالونی میں اور صادق کالونی کا ٹیوب ویل بھی بند کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء جمالی روڈ کے شہریوں نے بتایا کہ پانی کی سپلائی 6 ماہ سے بند ہے بار بار شکایات درج کروا کے تھک ہار چکے ہیں مگر محکمہ واسا عملہ و افسران کو کوئی سروکار نہیں۔ اہلیان گرجا نے محکمہ واسا حکام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیوب ویلوں میں پانی نہیں تو چک جلال دین میں نجی ٹیوب ویل کس کی ایماء پر مہنگے داموں ٹینکر فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت افسوسناک ہے اور سابقہ حکومتوں کی طرف سے عدم دلچسپی کی وجہ سے چک جلال دین میں واٹر سپلائی منصوبے پر کوئی توجہ نہ دی گئی ہے جس کے باعث آج چک جلال دین کے عوام ماہ رمضان میں بھی پانی کے لیے خوار ہو رہے ہیں جو ظلم اور ناانصافی ہے اس پر خاموش نہیں رہے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی یہ ٹیوب ویل ایماندار آفیسر کی زیرنگرانی رپیر کروائے جائیں اور محکمہ واسا میں ایماندار آفسران تعینات کیئے جائیں تو چک جلال دین میں پانی کا مسلہ حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا چک جلال دین گرجا روڈ گردونواح میں رمضان المبارک میں پینے کے پانی کی مکمل فراہمی بند ہونے سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے اور روزے کی حالت میں عبادات کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہلیان گرجا روڈ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ٹیوب ویلوں کی بندش کا نوٹس لے کر فوری ریپیرنگ کے بعد پانی بحال کروایا جائے تاکہ شہریوں کے پینے کے پانی کی غیر قانونی بندش رمضان المبارک کے مہینے میں ختم ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button