اہم خبریں

بچوں کے بال کاٹنے کا انوکھا کارنامہ،اساتذہ نے بچوں کے سر سے شفقت کے ہاتھ اٹھا لیے

نکیال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول متھرانی بچوں کے بال کاٹنے کا انوکھا کارنامہ، متعلقہ ادارے کے صدر معلم خاموش،صدر معلم کے زیر نگرانی بچوں کے بال کاٹے گئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول متھرانی میں اساتذہ نے ںچوں کے سر سے شفقت کے ہاتھ اٹھا لئیے۔ عربی کے استاد( حافظ غلام رسول) نے صدر معلم کی زیر نگرانی متعدد بچوں کے بال کاٹ دئیے آج بچوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی تشویشناک صورت اختیار کر گیا ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول متھرانی میٹرک کا سالانہ رزلٹ بھی 50٪ سے بھی کم رہا۔ اساتذہ کے اس رویہ سے طلباء پریشان۔ دنیا ٹیکنالوجی میں اس قدر آگے بڑھ کر چاند تک پہنچ گی تو بجائے ہمارے سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے بچوں کو طرح طرح کے عمل سے تعلیم چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اساتذہ کے خلاف مختلف شکایات درج کروائی گئیں مگر سابق وزیر تعلیم بھی خاموش رہے۔ گورنمنٹ سکولز عوام کی نظروں سے گرنے لگے ہیں جس کے باعث والدین اپنے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئیے پرائیویٹ سکولز میں بھیجنے لگ گئے ہیں۔ متھرانی میں پرائیویٹ سکولز کی تعداد گورنمنٹ سکولز سے زائد ہے اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نکیال سے ینگ جرنلسٹ فورم کےکے تمام مبران اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتےہیں ورنہ پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button