اہم خبریں

اے ایچ سٹی لانچنگ سیریمنی

*اے ایچ سٹی لانچنگ سیریمنی*
اے ایچ گروپ کی جانب سے اے ایچ اے سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی شاندار لانچنگ سیریمنی۔اس شاندار ایونٹ میں اے ایچ گروپ کی اعلی قیادت نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا معزز مہمانوں میں ،فیصل امین ،عمر امین ,صادق خان ،بلال وزیر ،آصف خان، محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن ،اشفاق کاکڑ زرگون ،طارق آفریدی، میر باقر شاہ ،صاحب الرحمن داور ،رضا اللہ جان ،نبیل اقبال اعوان نے شرکت کی جبکہ چیف گیسٹ شاہد آفریدی اور علی امین گنڈا پور بھی اس شاندار محفل کی زینت بنے چیئرمین اے ایچ گروپ یاسر علی صاحب کا کہنا تھا کہ اے ایچ سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے لیے ایک بہترین اور شاندار رہائشی منصوبہ ہے اور اس پروجیکٹ سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ سی ای او اے ایچ گروپ حسیب خٹک صاحب نے واضح کیا کہ اس رہائشی منصوبے میں کس طرح عوام کی بنیادی ضروریات اور سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔چیف گیسٹ اور برانڈ ایمبیسیڈر اے ایچ اے سٹی شاہد آفریدی نے اے ایچ گروپ کی تعمیری سوچ کو خوب سہرایا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا چیف گیسٹ علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کی طرف سے اے ایچ سٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہائشی منصوبہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو جدید طرز زندگی اور وہ سہولیات فراہم کر رہا ہے جس کی اس شہر میں بے پناہ ضرورت تھی ۔معزز مہمان اور اس تقریب کے میزبان خوشگوار ماحول میں ایچ اے سٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button