اہم خبریں

ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 کا نیا ماڈل متعارف کرادیا، قیمت جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے


قیمت پہلے ہی بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اضافہ نہیں کیا گیا
ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 موٹر سائیکل کا 2023 ماڈل مارکیٹ میں لانچ کردیا۔ڈیلرز کے مطابق نیا ماڈل آج (پیر)سے مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ ہونڈا اٹلس نے نئے ماڈل میں سوائے نئے گرافکس کے اسٹیکر کے کوئی تبدیلی نہیں کی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مذکورہ ماڈل کی قیمت پہلے ہی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا اور سی جی 125 اسٹینڈرڈ ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس ای 2 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی اسمبلرز کو پاکستانی صارفین کو بھی موٹر سائیکلوں کی جدید اور نت نئے ڈیزائنوں اور کوالٹی کی رینج دینی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button