اہم خبریں

وزیراعلی مریم نوازشریف سے یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلر، انٹرنیشنل، لرننگ اینڈ ٹیچنگ پروفیسر میری سٹیسنی کی ملاقات

وزیراعلی مریم نوازشریف سے یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلر، انٹرنیشنل، لرننگ اینڈ ٹیچنگ پروفیسر میری سٹیسنی کی ملاقات
مریم نوازشریف نے پروفیسر میری سٹیسنی کی دنیا بھر میں معیاری تعلیم، اساتذہ کی تربیت اور وظائف کی فراہمی کے لئے کاوشوں کو سراہا
ہر بچے اور بچی کی معیاری تعلیم، انہیں ہنر مند بنانا میری ترجیح ہے، آئی ٹی کی بنیاد ،جدید خطوط پر تعلیمی نصاب تیار کرنا چاہتے ہیں’مریم نواز
لاہور( این این آئی) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلر، انٹرنیشنل، لرننگ اینڈ ٹیچنگ پروفیسر میری سٹیسنی نے ملاقات کی ۔مریم نوازشریف نے پروفیسر میری سٹیسنی کی دنیا بھر میں معیاری تعلیم، اساتذہ کی تربیت اور وظائف کی فراہمی کے لئے کاوشوں کو سراہا ۔ پروفیسر میری سٹیسنی نے پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہونے پر مریم نوازشریف کو مبارک دی ۔ مریم نوازشریف نے پروفیسر میری سٹیسنی کو صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی تربیت سے متعلق اپنے ایجنڈے سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر بچے اور بچی کی معیاری تعلیم، انہیں ہنر مند بنانا میری ترجیح ہے، آئی ٹی کی بنیاد اور جدید خطوط پر تعلیمی نصاب تیار کرنا چاہتے ہیں، ہر بچے اور بچی کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہنر سکھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے طالب علموں کو انٹرنیشنل سکالرشپس کی فراہمی چاہتے ہیں۔مریم نوازشریف کی پروفیسر میری سٹیسنی سے اساتذہ کے لئے آن لائن تربیتی کورسز کے آغاز پر بھی گفتگو ہوئی ۔مریم نوازشریف کا خاص طورپر بچیوں کی تعلیم کے لئے اساتذہ کی تربیت کے کورسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کا برس ہا برس کا تجربہ بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے، پروفیسر میری سٹیسنی نے تعلیم بالخصوص بچیوں کی تعلیم، اساتذہ کی تربیت، معیاری نصاب، ہنرمندی اور سکالرشپس کے لئے مریم نوازشریف کے جذبے کو سراہا ۔ پروفیسر میری سٹیسنی نے کہا کہ ایک خاتون کے طور پر آپ سے یہی توقع تھی کہ آپ تعلیم کو اپنے ایجنڈے کا اہم حصہ بنائیں گی، امید ہے کہ آپ پختہ عزم کے ساتھ اس مقصد کو حاصل کرپائیں گی۔ پروفیسر میری سٹیسنیدنیا بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نہایت ممتاز نام ہیں ، وہ لندن یونیورسٹی کے دنیا بھر میں 100 آن لائن اور دیگر پروگرام چلانے میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں ، پروفیسر میری سٹیسنی دنیا کے 190 ممالک میں 45 ہزار سے زائد طلباکی تعلیم کی ذمہ داری انجام دے رہی ہیں ، پروفیسر میری سٹیسنی کی ذمہ داری میں یونیورسٹی آف لندن کے بڑے آن لائن کورسز کے ذریعے 14 لاکھ طلباتعلیم حاصل کررہے ہیں ،پروفیسر میری سٹیسنی نے اپنے کیرئیر کا آغاز سکینڈری سکول ٹیچر کے طورپر کیا تھا ، پروفیسر میری سٹیسنی ماضی میں کامن ویلتھ سکالرشپ کمشنر بھی رہ چکی ہیںچیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، مریم اورنگزیب ایڈیشنل سیکرٹری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button