اہم خبریںپاکستانصحت

منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، ذمہ داران خاموش تماشائی

پولیس تھانہ گوجرخان اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال انتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ
ہسپتال کے باہر پوڈریوں اور بھکاریوں کے ڈیرے سرعام منشیات پینے پلانے کا سلسلہ جاری
گوجرخان (قمر شہزاد) آئی جی پنجاب ، آر پی او، سی پی او راولپنڈی نوٹس لیں
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کے باہر دیوار مہربانی اور اور دیگر جگہیں پوڈریوں کی محفوظ پناہ گاہیں جہاں پر پوڈریوں اور بھکاریوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں اور سرعام منشیات پینے میں مصروف ہیں ہسپتال انتظامیہ اور پولیس تھانہ گوجرخان کے لمحہ فکریہ اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ایک طرف تو منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور انکے خلاف کریک ڈون کا کہا جاتا ہے اور دعوے کئے جاتے ہیں کہ گوجرخان شہر سے منشیات فروشی جیسے دھندے کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا جبکہ تصویر کا دوسرا رخ اگر دیکھا جائے تو یہ نشے کے عادی لوگ آخر کہاں سے منشیات خرید کر لاتے ہیں اور سرعام پینے پلانے میں مصروف ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ منشیات جیسا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو پولیس تھانہ گوجرخان نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس بنا پر ان نشے کے عادی لوگوں کو منشیات باآسانی میسر ہے جس بنا پر مصروف ترین ایریا میں اس طرح کھلے عام پبلک پلیس پر نشہ کیا جا رہا ہے۔

جہاں پر کوئی نوک ٹوک نہیں جو کہ پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ پولیس تھانہ گوجرخان سے چند سو فارلانگ کے فاصلے پر منشیات کا استعمال کھلے عام ہونے سے پولیس کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑا جا رہا ہے


دوسری جانب اگر دیکھا جائے جہاں بڑی بڑی تنظیمیں اور ٹرسٹ کام کر رہے ہیں گوجرخان میں اور فوٹو شیشن کروا کر میڈیا کی زینت بنتے ہیں کیا یہ تنظیمیں اور ٹرسٹ ان لوگوں کے علاج معالجے کے آگے نہیں آ سکتے کیا ان لوگوں کو منشیات جیسی لت چھٹکارا نہیں چلا سکتے گوجرخان کی تمام تنظیموں اور ٹرسٹ والے جو اور فلاحی کام کرتے ہیں ہیں ان سب سے التماس ہے کہ ان نوجوانوں اور نشے کے عادی لوگوں کے علاج کے لیے خود بھی آگے آئیں اور مخیر حضرات کو آگے آنے کی دعوت دیں اور انکے علاج کروا کر اس نشے کی لت سے چھٹکارا دلوائیں
ان نوجوانوں کو نشہ کرتے دیکھا دیکھی اور کتنے ہی نوجوان مستقبل کے معمار اس نشے کا شکار ہو رہے ہیں اس نشے کی لت کی وجہ سے کہیں برائیاں جنم لے رہی ہیں اگر اسی اسی طرح منشیات فروخت ہوتی رہی اور سرعام منشیات کا استعمال ہوتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب گوجرخان کی نوجوان نسل کا مستقبل تباہ و برباد ہو گا آخر اسکا زمہ دار کون ہے اور ناسور کو کیسے روکا جائے گا کیا ادارے صرف فوٹو شیشن تک کارکردگی دیکھاتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button