غریب عوام پر واٹر بم گرانے کا منصوبہ تیار
میونسپل کمیٹی گوجرخان نے غریب عوام پر واٹر بم گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا
پانی کے ماہانہ بل ریٹ، کنکشن، اور سیکورٹی کی مدد میں سینکڑوں گناہ اضافہ کا فیصلہ
شہریوں نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا
گوجرخان(قمرشہزاد) تفصیلات کے مطابق بجلی ،گیس، مہنگائی بموں کے بعد میونسپل کمیٹی گوجرخان شہریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے لیے تیار گوجرخان کے باسیوں پر واٹر بم گرانے کا کا منصوبہ تیار کر لیا گیا پانی کے ماہانہ بل ، نئے کنکشن اور سیکورٹی کی مدد میں کہیں سینکڑوں گناہ اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا میونسپل کمیٹی نے اپنے اختیارات زیر دفعہ 115 پنجاب پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 استعمال کرتے ہوئے ٹیکسوں کی بھرمار کرنے کا فیصلہ کر لیا میونسپل کمیٹی کے اس فیصلے پر شہری بلبلا اٹھے ہیں شہریوں نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے اور ساتھ تاجر برادری، شہر کے وکلاء حضرات اس مسلے پر غور کرکے اس فیصلے کو موخر کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں مذید شہریوں نے اس سنجیدہ معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو شہر میں پانی کہیں مل نہیں رہا ہم پانی کی بوند بوند سے ترس رہے ہیں سرکاری پانی شہر میں کہیں بھی کسی بھی وارڈ میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس انتظامیہ لوٹ مار کے نئے منصوبے تیار کرنے میں مگن ہے ہم لوگ پہلے ہی ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں شہر میں کہیں بھی چیک اینڈ بیلنس نہ ہوتے کی وجہ سے دو وقت کی روٹی سے ترس رہے ہیں انتظامیہ ہم کو ریلیف فراہم کروانے کے بجائے ہمیں لوٹنے کے طریقے متعارف کروانے جا رہی ہے شہر میں ٹیوب ویل فعال نہیں جبکہ دعوے بلند و بانگ کیے جاتے ہیں ہم لوگ پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ دفتروں میں بیٹھے انتطامی افسران کو ان چیزوں سے کیا لینا دینا انھوں نے ٹیکسوں کی بھر مار کرکے اپنے بڑھتے ہوئے اخراجات، پٹرول ، بجلی بل اور دیگر اخراجات پورا کرنا ہیں بجائے اس کے کہ اخراجات کو کنٹرول کیا جائے دفتروں میں بجلی کم استعمال کریں مگر نہیں صاحبان نے تو اے سی دفتروں میں بند کرنے ہی نہیں اور نہ ہی دیگر متفرق اخراجات کو کنٹرول کرنا اخر میں ہم عوام ہی سب کو نظر آتی ہے جس سے حیلوں بہانوں سے بھاری بھرکم ٹیکسوں کی مد میں جیبیں خالی کروائی جائیں اگر انھوں نے سب کچھ ہم سے پورا کرنے کی ٹھانی ہے تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے ہم میونسپل کمیٹی کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اگر انتظامیہ نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا