صحت

انسانی جسم کو روزانہ کتنی کیلوریز کی ضرورت؟

2 خوبانیوں سے جسم کو 34 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں نئی تحقیق
جن میں 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، ایک گرام پروٹین،وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای شامل ہیں
موسمی پھل خوبانی غذائیت سے بھرپور، حیرت انگیز فوائد جانئے۔تفصیلات کیمطابق حوبانی دیکھنے میں چھوٹی لیکن غذائیت سے بھرپور پھل ہے، خوبانی کے حوالے نئی تحقیق کے مطابق 2 خوبانیوں سے جسم کو 34 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں، جن میں 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، ایک گرام پروٹین،وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای شامل ہیں۔ خوبانی کا استعمال انسان کو ذیابیطس اور امراض قلب سمیت کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں حوبانی میں پائے جانے والے پولی فینولز نامی کیمیائی مرکبات سے گردش خون میں بہتری آتی ہے اور انسان موٹاپے سے بھی محفوظ رہتا ہے،خوبانی میں موجود وٹامن اے اور ای سمیت دیگر اجزا بینائی کو بہتر بناتا ہے، خوبانی کھانے سے جِلد ی امراض میں کمی آتی ہے،خوبانی کا استعمال میک اپ میں بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے جلد پر پڑی جھریاں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ خوبانی میں فائبر انسان کو قبض سے نجات دیتا ہے اور نظام ہاضمہ مزید بہتر بناتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button