اہم خبریں

پانی کے بلوں میں کئی سو گنا اضافہ

شہریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے
عملہ دھوکہ دہی سے لوٹنے لگا جبکہ شہری سردیوں میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں
ایڈمنسٹریٹر گوجرخان پانی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ سرکاری ریٹس میں اضافے کے فیصلے کو فی الفور موخر کریں
گوجرخان (قمرشہزاد) سرکاری واٹر سپلائی کے ریٹس میں کئی سو گنا ماہانہ اضافہ کرنا گوجرخان کے شہریوں کے ساتھ ظلم ہے واٹر سپلائی کا عملہ دھوکہ سے صارفین کے گھروں میں بقایاجات کے بل بنا کر بھیجتا ہے جبکہ صارفین اپنے ادا کیے گئے بل عملہ کو دکھاتے ہیں کہ ہمارا کوئی بقایاجات نہیں تو عملہ جواب دیتا ہے کہ یہ پانی کے بلوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے یہ اسی کی مد وصولی وصولی کی جا رہی ہے ایڈمنسٹریٹر گوجرخان نے شہریوں پر پانی کے بلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے شہریوں پر مہنگائی کا بم چلانے سے باز رہیں پانی کے بلوں کے ریٹ میں کئی سو گنااضافے کا فیصلہ گوجرخان کے شہریوں کے ساتھ بدترین زیادتی پر مبنی ہے اس فیصلے کو شہری اور تاجر کسی صورت قبول نہیں کریں گے گوجرخان کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں سردی کے موسم میں بھی شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے بلدیہ گوجرخان کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو پہلے ہی پانی میسرنہیں شہریوں کی پانی کی ضروریات پورا کرنے کی بجائے اس صورتحال میں الٹا پانی کے ریٹ میں اضافہ کرنا شہریوں کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گوجرخان شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ پانی کے ماہانہ بل، نئے کنکشن کےریٹ میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیں اس بات کا مطالبہ مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے سرپرست اعلی حاجی خواجہ محمد اعجازمرکزی انجمن آڑھتیاں گوجرخان کے صدر راجہ سجاد سلیم حیدرالمعروف کالا مرکزی انجمن شہریاں گوجرخان کے صدر سعیدین خان ایڈووکیٹ رکشہ ڈیلرزایسوسی ایشن گوجرخان کے صدراحمد شاہ خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button