اہم خبریں

آر ڈبلیو ایم سی من پسند افراد کو نوکری سے نوازنے لگا

سفارش رشوت جیت گئی انچارج آر ڈبلیو ایم سی گوجرخان من پسند افراد کو نوکری سے نوازنے لگا
سفارش اور پیسہ محنتی ورکرز کے آڑے آ گیا بار بار دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود انہیں طفل تسلیاں دیکر کم چور ورکرز کو نواز دیا گیا
کم چور عملہ حاضریاں لگا کر تنخواہیں وصول کرنے لگا سفارشی کلچر کی وجہ شہر میں جگہ جگہ کچرا کنڈیاں بن گئیں
گوجرخان (قمرشہزاد) انچارج آر ایم ڈبلیو سی گوجر خان نے من مرضی کے ورکرز نوکریوں پر بحال کر دیے جبکہ سفارش نہ ہونے والے اہلکار اج بھی نوکریوں کے منتظر ہیں وزیراعلی پنجاب اس صورتحال کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل انچارج ار ایم ڈبلیو سی گوجرخان نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے متعدد اہلکار نوکریوں سے اس بنا پر فارغ کیے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث نوکریوں پر مزید نہیں رکھ سکتا لیکن دو ماہ کے بعد سفارشی عمل کا سلسلہ چلا تو 20 سے زیادہ اہلکار نوکریوں پر پھر دوبارہ رکھ دیے گئے جبکہ متعدد اہلکار جو کہ سفارش نہ ہونے کے باعث اج بھی رل رہے ہیں اور نوکری کے حصول کے لیے دفاتر کے بار بار چکر لگا رہے ہیں لیکن ار ایم ڈبلیو سی انچارج ان کو نوکریوں پر بحال کرنے کی بجائے طفل تسلیاں دے کر ٹرخا رہا ہے اس صورتحال پر بعض ورکرز کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں میں فاقے پڑے ہوئے ہیں نوکریوں سے فارغ کیے جانے کے بعد ہمارے مالی حالات سخت خراب ہو چکے ہیں چاہیے تو یہ تھا کہ جو نکھٹو اور کام نہ کرنےوالے ہیں جو صرف حاضریاں لگاتے ہیں ان کو نوکریوں سے فارغ کیا جاتا لیکن یہاں پر الٹی گنگا بہہ رہی ہے کام نہ کرنے والا عملہ تنخواہیں وصول کر رہا ہے اور کام کرنے والے بے روزگار ہو کر گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button