اہم خبریں

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے ساتھ ساتھ جانوروں پر بھی ظلم کی داستان رقم کر دی

اسلام آباد

(احمد ضمیر سے)

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے ساتھ ساتھ جانوروں پر بھی ظلم کی داستان رقم کر دی

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود آر ایچ سی ترلائی مرکز کالونی میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد لقمان نے کتے کو فائر مار ڈالے



ہیڈ کانسٹیبل نے کتے پے 7 فائر کئے جس میں سے 3 فائر کتے کو لگے

فائر لگنے کی وجہ سے کتے کا جبڑا ٹوٹ گیا اور کتا ایک دن تک تکلیف میں رہا

اس کے بعد ڈاگ سینٹر سے ٹیم نے آ کر کتے کا معائنہ کیا اور مشورہ دیا کہ اسے زہر کا انجکشن لگا دیا جائے

اس کے بعد مقامی لوگوں کی اجازت سے کتے کو زہر کا انجکشن لگا دیا گیا ڈاگ سینٹر سے آئے ڈاکٹرز نے بتایا کتے کو نہ تو کسی قسم کی بیماری تھی نہ ہی کتا پاگل تھا

شہریوں کا کہنا تھا ہیڈ کانسٹیبل نے مقامی لوگوں کو بولا میں نے اپنے سرکاری پسٹل سے مارا ہے جو کرنا ہے کر لو

اس حوالے سے ہیڈ کانسٹیبل محمد لقمان سے موقف لینے کے لئے کال کی گئی تو ہیڈ کانسٹیبل محمد لقمان کا اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے دھمکیاں دیتے ہوئے کہنا تھا آپ کون ہوتے ہیں مجھ سے پوچھنے والے آپ کا دفتر کہاں ہے میں دفتر آ رہا ہوں جس کی کال ریکارڈنگ بھی موجود ہے

مقامی لوگوں نے آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشن اور متعلقہ ڈی پی او سے اپیل کی ہے کہ اس ہیڈ کانسٹیبل محمد لقمان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور بے زبان جانوروں پے تشدد کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button