اہم خبریں

ضلع چکوال کی تمام تحصیلوں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف شکنجہ ٹائٹ

چکوال (خاور شہزاد سے )ضلع چکوال کی تمام تحصیلوں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف شکنجہ ٹائٹ ۔
ڈی سی چکوال قراۃالعین ملک نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردیں ۔
شہریوں کی کی آسانی کے لیے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم نمبر 0543660250 جاری کردیا گیا
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اہم اجلاس میں اشیائے ضرورت کی قیمتیں مقرر کرکے لسٹ تو جاری کر دی ہے لیکن یہ کافی نہیں،،،جب تک عام شہری بوقت شاپنگ پرائس لسٹ کا تقاضا نہیں کرے گا اور زیادہ قیمت کی متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو شکایت نہیں کرے گا تب تک ریٹ لسٹ پر عمل درآمد ممکن نہیں، آج تمام مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، کتنی شکایات موصول ہوئیں، کتنی حل کی اور کتنی دیر میں شہریوں کو میسر آئے، سخت ہدایات کی ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں اور شہریوں کی شکایات کا اسی روز ازالہ کیا جائے، اورچارجنگ پر جرمانے کریں یا مقدمات درج کریں لیکن شہریوں کو ہر صورت ریلیف پہنچائیں, بروقت کاروائی نہ ہونے کی صورت میں شہری اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم نمبر 0543660250 پر لازمی آگاہ کریں، کاروائی ہم یقینی بنائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button