اہم خبریں

ضلع ہنگو اورکزئی پسماندگی کا شکار، تعلیم، صحت، بجلی، سڑکوں کی سہولیات ناپید



سرکاری اداروں کی بلڈنگز بند سٹاف غائب’ بجلی 24میں سے دو گھنٹے آنے سے نظام زندگی شدید متاثر ، وفاقی حکومت نوٹس لے، شہری

باقاعدہ ضلعی دفاتر تک نہ بن سکے’ ذرائع روزگار نہ ہونے سے غربت اور پسماندگی کا راج، انتظامیہ کی فوری توجہ کی ضرورت

راولپنڈی (عبدالرحمان/ سپیشل انوسٹی گیشن رپورٹ) نوزائیدہ ضلع ہنگو اورکزئی پسماندگی کی تصویر بن گیا- ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں جبکہ انتظامیہ تنخواہیں اور مراعات حاصل کرنے کے باوجود خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بری طرح نا کام ہو گئی- ٹوٹی پھوٹی سڑکیں آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں- بجلی کا انتہائی ناقص نظام ہے، روزانہ چوبیس میں سے صرف 2گھنٹے میسر ہوتی ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں- بجلی کا نظام فوری بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹر میں سرکاری وسیع وعریض بلڈنگ بند پڑی ہے حالانکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا انتطام و انصرام ایک این جی او کے حوالے کیا گیا لیکن وہ بھی انتظام چلانے میں نا کام ہوگئی۔ یہی حال پولیس سٹیشن کا ہے جو تین سال گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا- عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے ضلع ہنگو اورکزئی میں تمام مسائل کا نوٹس لینے خصوصاً بجلی کا نظام بہتر بنانے اور تمام بنیادی سہولیات فوری طور پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button