اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،6ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے ،ڈائون پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت
کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیئے جائیں گے،غریب کیلئے چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے،وعدہ ضرور پورا کرینگے’مریم نواز
لاہور(نمائندہ عوامی للکار)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا، منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن لوگوں کے لئے 3ہزارسے زائد گھر بنائے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب میں اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہائوسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہوراوردیگر حکام شریک ہوئے ۔ مریم نواز نے 6ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے اورکی ڈائون پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کر دی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیئے جائیں گے،غریب کیلئے چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے،وعدہ ضرور پورا کریں گے،بنے بنائے گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اورپائیدار ی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔کم آمدنی والوں لوگوں کے لئے گھر شہروں کے قریب ہوں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button