اہم خبریں

عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد (نمائندہ عوامی للكار ) وفاقی حکومت نے بجلی کے کنکشن کی گھریلو ، ۔کمرشل اور چھوٹی صنعت کے لئے سکیورٹی فیس میں اضافہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ نیپرا کو دی جانے والی در خواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لئے سکیورٹی فیس 1220 سے بڑھا کر 18000 روپے کرنے کی درخواست دائرکردی گئی، دس کلو واٹ سے کم لوڈ لینے والے صارفین کو 20000 روپے فی کلو واٹ سے ادائیگی کرنا ہو گی، سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے لئے صارفین کو 24000 روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں سکیورٹی 610 سے بڑھا کر 7800 روپے فی کلوواٹ کرنے کی اجازت دی جائے اور دس مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین سے پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد لیا جائے گا۔ذرائع وزارت پاور ڈویژن نے تین ماہ کے بلوں کے مطابق سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا، نیپرا میں سماعت کے بعد سکیورٹی فیس بڑھا کر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کیا جائے گا، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بھی سکیورٹی فیس میں اضافہ کیا جائیگا۔کمرشل اور چھوٹی صنعت کے لئے سکیورٹی فیس 2010 سے بڑھا کر 57000 روپے فی کلوواٹ کرنے کی درخواست دائراور صنعتی، سٹریٹ لائٹس، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لئے بھی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button