اہم خبریںپاکستان

اوپن یونیورسٹی میں جدید فٹنس جم کا قیام سٹاف کی فلاح و بہبود اور صحت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم

اسلام آباد ( اعجازعلی ساغرسے) "صحت مند ملازمین اپنے فرائض بہتر طور پر سر انجام دے سکتے ہیں، اس لئے ملازمین و افسران کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کی اور انکے بچوں کی صحت کا خیال رکھنا بھی ہمارا فرض ہے” ان خیالا ت کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کیمپس کے اندر اپ گریڈڈ فٹنس سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ کیمپس کے اندر پہلے سے قائم فٹنس سینٹر کی تزئین و آرائش کرکے اسے جدید ترین ماڈرن و امپورٹڈ مشینوں سے آراستہ کر دیاگیا ہے۔جم کی افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار، راجہ عمر یونس، پرنسپل افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی انتطامیہ کو ہدایت کی کہ مشینوں کی حفاظت اور اِن کے بہتر استعمال کے لئے تربیت یافتہ میل/فی میل ٹرینرز بھرتی کئے جائیں۔ وائس چانسلر نے فٹنس سینٹر سے استفادہ کے لئے خواتین/مردوں کے لئے الگ الگ اوقات کار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ فٹنس سینٹر پر وائس چانسلر کو بریفننگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر، شریف اللہ نے کہا کہ فٹنس سینٹر کی ترئین و آرائش پر 20لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے جس میں وال اور فلورنگ کے لئے خوبصورت ترین ٹائلین لگائی گئی ہیں اور انتظامیہ کی خواہش کے مطابق چینجنگ روم اور واش روم کو بھی جدید بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button