اہم خبریں

نئے بجٹ سے آئی ٹی، ایس ایم ای، زراعت اور سولر اینر جی کو فرو غ ملے گا لیکن صنتکاروں کے لئے زیادہ پر کشش نہیں ہے۔محمد احمد

نئے بجٹ سے آئی ٹی، ایس ایم ای، زراعت اور سولر اینر جی کو فرو غ ملے گا لیکن صنتکاروں کے لئے زیادہ پر کشش نہیں ہے۔محمد احمد

اسلام آباد (13جون 2023)اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے صدر محمد احمد نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتا یا کہ نیا بجٹ آئی ٹی، ایس ایم ای،زراعت اور شمسی توا نائی کو فرو غ دینے میں ممد ثابت ہوگا لیکن صنعتکاروں کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا۔ دعویٰ کیا گیاہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا لیکن 150ملین کمانے والوں پر بھی سپر ٹیکس لگادیا گیا ہے جو پہلے 300ملین کمانے والوں پرلاگو تھا صنعتی شعبہ کے لیے اینرچی ٹیرف کی شرح بہت بلندہے۔ نوجوانوں کے لیے کاروبار میں 30سال کی عمر تک 3سال کی انکم ٹیکس چھوٹ خوش آئند ہے۔ ہر ٹیکس دہندہ کو ذرائع آمدن بتائے بغیر ایک لاکھ ڈالر لانے کی اجازت دی گئی ہے جس سے حکومت کوزرمبادلہ کے ذخائر کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ پہلے یہ صرف50لاکھ روپے تک محدود تھی۔ نئے بجٹ کے لئے ٹیکس وصولی 9200ارب روپے رکھی گئی ہے جبکہ 5300روپے کا بجٹ خسارہ ہوگا لیکن خسارے کو پورا کرنے کے لیے کسی ذریعہ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ ٹیکس کا ہدف پورا کرنے کے لئے ٹیکس ڈہندگان پر بوجھ بڑھے گا۔ نان فائلرز پر ٹیکس کا بوجھ دوگنا کرنا مناسب نہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی گئی لیکن ساتھ ہی پیٹرولیم لیوی میں 10روپے اضافہ کرکے مہنگائی بڑھنے کا سبب پیدا کیا ہے۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے دیگر رہنما عثمان شوکت، خالد جاوید، میاں اکرام فرید، عاطف اکرام شیخ، طارق صادق، میاں وقاص مسعود، ذکر یا اے ضیاء، عامر وحید، مرزا محمد علی، ملک سہیل حسین، نعیم اور یگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button