اہم خبریں

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف چیمبر آف کامرس بھی متحرک ہو گئی

گوجرخان (قمرشہزاد) بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف چیمبر آف کامرس بھی متحرک ہو گئی وقت آگیا ہے حکمران طبقے کو اپنی تمام مراعات کو عوام کے لیے قربان کرنا ہو گا بروز منگل تمام تنظیموں کا مشترکہ احتجاجی جلوس چیمبر آف کامرس سے نکلے گا یہ ابتداء ہے عوامی مفادات کے حق میں کوئی فیصلہ نہ لیا گیا تو دیگر آپشنز استعمال کیے جائیں گے حکمران طبقے کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اس سے پہلے کہ جذبات سے بھرے عوام کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائےراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفتر میں بجلی بلوں میں ہوشرباء اضافے، کمر توڑ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے چیمبر اور تاجر رہنماؤں کا پریس کانفرنس میں خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رؤف، گروپ لیڈر سہیل الطاف،انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، سمال ٹریڈر صدر طارق جدون، آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدر تاج عباسی، پاکستان بزنس فورم صدر ضلع راولپنڈی ضیاء اللہ چوہان کینٹ صدر شیخ حفیظ اور دیگر تنظیموں سمیت مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر راجہ جواد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پریس کانفرنس کے دوران تاجر رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حکمران طبقے کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے اور عوام کا ہجوم بےقابو ہو کر سڑکوں پر نکل آئے جسکو کنٹرول کرنا بھی مشکل ہو جائے اس وقت عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،حکومت کو ان تمام پہلوؤں پر توجہ دینی چاہیے آج لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئےہیں،ہم کروڑوں کے بل مختلف اداروں کو دے رہےہیں، لوگ دکانیں اور فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور چکے ہیں ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اب وہ وقت آگیا ہے کہ حکمران طبقے، بیوروکریسی اشرافیہ کو اپنی تمام تر مراعات اور فری کوٹے کو اپنے ملک کی عوام کے لیے قربان کرنا ہو گا کیونکہ ان سب نے اس ملک کو کھایا ہے لائن لاسسز کو عوام پر نہ ڈالا جائے بلکہ اشرافیہ کو اپنی سب عیاشیوں کو ترک کرکے بطور پاکستانی اس نظام کا حصہ بننا ہو گا ان سب کو عوام کی تکلیف کو سمجھنا ہو گا خدانخواستہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ملکی حالات خطرے میں پڑ سکتے ہیں تاجر رہنماؤں نے اس پریس کانفرنس میں عوام کی تکلیف اور کرب کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کے دوران فیصلہ کیا ہے کہ منگل والے والے شام 4بجے تمام تنظیموں پر مشتمل مشترکہ احتجاجی جلوس راولپنڈی چیمبر آف کامرس سے نکالا جائے گا تاجر رہنماؤں نے حکمران طبقے کو باور کرواتے ہوئے بتایا کہ ابھی ابتداء ہے اگر حکمران طبقے نے اس دوران عوامی مفادات کے حق میں کوئی فیصلہ نہ کیا تو احتجاج کے دیگر آپشن بھی موجود ہیں جن کو باری باری عوام کے حقوق کے لیے استعمال میں لایا جائے گا جبکہ قانونی معاملات کے حوالے سے آل فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدر تاج عباسی سوموار والے دن عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے ہوشرباء مہنگائی عوام حقوق کی پامال کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی مہنگائی اور اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کے لیے تمام آپشنز کو استعمال کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button