اہم خبریں

بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف گوجرخان بار ایسوسی کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ

بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف گوجرخان بار ایسوسی کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ
پوٹھوہار پریس کلب بار ایسوسی ایشن، انجمن تاجراں اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت
31اگست شٹرڈاؤن ہڑتال 9 بجے جی ٹی روڈ چوک میں احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ
گوجرخان (قمرشہزاد)بجلی کے ظالمانہ بلوں کیخلاف بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے زیر اہتمام تمام تنظیموں کے نمائندوں کا گرینڈ جرگہ گوجرخان میں 31اگست بروز جمعرات شٹرڈاؤن ہڑتال اور 9بجے صبح گوجرخان چوک جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہروں کا متفقہ فیصلہ، بار ایسوسی ایش گوجرخان کے صدر عرفان قریشی اور جنرل سیکرٹری چوہدری اخلاص کے زیر اہتمام گوجرخان کی تمام سیاسی سماجی کاروباری صحافتی وکلاء تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی راجہ محمد جواد، پوٹھوہار پریس کلب کے صدر عامر وزیرملک، جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود،بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر راجہ احمدبلال ناصری، راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ، انجمن تاجران اتحاد گروپ کے صدر مرزا وقاص اکبر جنرل سیکرٹری سعادت حسن نومی بٹ، مرکزی پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ صدیق کیانی، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی ریاض عثمانی، الیکٹرانک میڈیا کے راجہ ضیاء الحق، مسلم لیگ ن کے سید ندیم عباس بخاری، تحریک انصاف کے شہزادہ خان، تحریک لبیک کے حاجی رمضان چشتی، تنزیل الرحمن ایڈووکیٹ، پیپلزپارٹی کے خاقان بابر کیانی، جبر پریس کلب کے صابر صدیقی راجہ، سابق ناظم راجہ عبدالغفور کیانی، میلاد کمیٹی کے رہنما راجہ عبدالصبور کیانی، ملک شاہ زیب طارق، ضیاء رشید، گرین ٹیم گوجرخان کے صدر نوید طاہر، جماعت اسلامی کے زاہد حسین قریشی، باربر ایسوسی ایشن کے سرفراز بٹ، شیخ برادری کے جنرل سیکرٹری فہیم سیٹھی نے خطاب کیا جبکہ راول پریس کلب مندرہ کے چیئرمین زاہد شفیق قریشی، دولتالہ پریس کلب کے چوہدری عامر مقبول نے بطور خاص شرکت کی مقررین نے اس موقع پر کہا کہ بجلی کے نرخوں میں آئے روز اضافے نے عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے تنگ آکر لوگ اپنے بچوں کو مار کر خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں بھاری بلوں کی ادائیگی کیلئے غریب اور متوسط طبقہ اپنی گھریلو اشیاء فروخت کرنے پر مجبور ہیں مقررین نے کہا کہ اب لوگوں کی ہمت جواب دے گئی ہے بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے ملکی سطح اور مقامی سطح پر اس حوالے سے ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں گے اس موقع پر اتفاق رائے کے بعد بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان قریشی نے اعلامیہ کااعلان کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 31اگست بروز جمعرات گوجرخان میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اور صبح 9بجے چوک جی ٹی روڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button