اہم خبریں

پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس



وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی
کابینہ نے رمضان نگہبان ریلیف پیکیج2024 ء کی منظوری دی
اس پروگرام کے تحت65لاکھ سے زائد ریلیف پیکیج مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے، مجموعی طورپر سواتین کروڑ افراد مستفید ہونگے
رمضان نگہبان ریلیف ہیمپر میں 10کلو آٹا، 2کلو چاول،2کلوچینی، 2کلو گھی اور 2کلو بیسن شامل ہوگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیاء خوردنوش کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ٹاسک دے دیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اربن یونٹ اور سپیشل برانچ کی ٹیمیزکوفیلڈ سروے کرکے رمضان نگہبان ہیمپرز کی ترسیل پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
ہیمپرز کی ترسیل کی نگرانی پی آئی ٹی بی(PITB) کی تیار کردہ ایپ اور ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جائے گی، مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی صوبائی وزراء کو رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت
رمضان المبارک میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔ مریم نواز شریف
کابینہ نے ضلعی سطح پر سستے رمضان بازار لگانے کی بھی منظوری دی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صوبائی وزراء کو عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لئے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ دن رات محنت کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی رمضان نگہبان پروگرام کی موثر مانٹیرنگ کے لئے صوبائی وزراء پر مشتمل سپیشل کمیٹی بنانے کی ہدایت 
صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011ء کے تحت وزراء کو کابینہ کی کارروائی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی تشکیل کی منظوری
اجلاس میں کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی منظوری
اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی تشکیل کی منظوری
ٓصوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سیکرٹریز خزانہ، اطلاعات اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button