اہم خبریں

عقل کے اندھوں، سمجھ کے لولوں اور دانش کے لنگڑوں نے اپنی مرضی کا فیصلہ کروایا

عقل کے اندھوں، سمجھ کے لولوں اور دانش کے لنگڑوں نے اپنی مرضی کا فیصلہ کروایا۔ فیاض الحسن چوہان
جس وزیر اعظم نے قوانین کے مطابق تحائف خریدے اسے نا اہل کیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان
جو ثابت شدہ چور اور لٹیرے ہیں انہیں بری کیا جا رہا ہے ۔ فیاض الحسن چوہان
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔عقل کے اندھوں، سمجھ کے لولوں اور دانش کے لنگڑوں نے اپنی مرضی کا فیصلہ کروایا ہے۔یہ جو مرضی فیصلہ کروا لیں عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم ضرور بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس وزیر اعظم نے قوانین کے مطابق تحائف خریدے اسے نا اہل کیا گیا ہے۔ جو ثابت شدہ چور اور لٹیرے ہیں انہیں بری کیا جا رہا ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے لیڈران نے اربوں روپے مالیت کے تحائف توشہ خانہ سے لئے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف اور کچھ نہ ملا تو ان کے خلاف جھوٹا کیس بنا دیا۔الیکشن کمیشن دہرے معیار ، منافقت اور امتیاز پر مبنی فیصلے کر رہا ہے۔ پاکستان کی عوام ایسے فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے عمران خان کی مقبولیت میں رتی برابر بھی کمی نہیں کر سکتے۔ تمام چورو اور لٹیرے اداروں کو ساتھ ملا کر بھی عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کر سکتے۔ انشاء اللہ سپریم کورٹ سے عمران خان کو انصاف ضرور ملے گا۔ موجودہ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سارے بڑے چور چھوڑ دیئے گئے یا ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔ ڈالر بے قابو ہے اور عوام حکومت کے امپورٹڈ وزیر خزانہ کی آنیاں جانیاں دیکھ رہی ہے۔وزیر خزانہ کو معیشت ٹھیک کرنے نہیں بلکہ اپنے بینک اکاؤنٹس بھرنے کے لئے لایا گیا ہے۔
بلوں میں بے پناہ اضافہ، پٹرول اور ڈیزل عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی،غربت اور بے روزگاری امپورٹڈ حکومت کے غریب عوام کے لئے تحفے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملک ڈوب رہا ہے جبکہ آنٹیاں جوان ہونے کے لئے لندن میں بیٹھی ہوئی ہیں۔غریبوں کے ہیلتھ کارڈ کو بند کروانے کی بات کرنے والی بیگم صفدر کی چھوٹی سی سرجری بھی لندن میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تیرہ پارٹیوں کی نا جائز سرکس ناکام کرکے پیغام دیا ہے کہ انکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ان چوروں، لٹیروں اور نوسربازوں نے ملک کو جو لوٹنا تھا لوٹ لیا، قوم ان کو دوبارہ موقع نہیں دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button