اہم خبریںپاکستان

سید اعجاز حسین شاہ نے بطور صدر اور آصف محمود نے فناس سیکرٹری کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

راولپنڈی ( نامہ نگار خصوصی)گورنمنٹ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات کے بعد سید اعجاز حسین شاہ نے بطور صدر اور آصف محمود نے فناس سیکرٹری کے عہدے پر حلف اٹھا تے ہوئے اعلان کیاہے کہ اب محکمہ بلڈنگ میں ٹھکیداروں میں گروپ بندی نہیں بھائی چارے کو فروغ دیاجائے گا، کسی کے حقوق ضبط نہیں ہونے دینگے ، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مثبت سیاست کو فروغ دے کر منفی وشر پسند عناصر ، جھگڑوں کا سبب بننے والوں اور سازشی ٹولے کا خاتمہ کردینگے ۔حلف برداری کی تقریب محکمہ بلڈنگ صدر دفترمیں ہوئی ، سینئر کنٹریکٹر و ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین چوہدری حفیظ نے نومنتخب عہدے داروں سے حلف لیاجب کہ چیئرمین الیکشن کمیشن اشفاق عباسی، ممبران راجہ گل محمود، ملک عرفان، خورشید خان اور تیمور کیانی بھی انکے ہمراہ تھے ، تقریب حلف برداری میں نائب صدر چوہدری جاوید نذیر، جنرل سیکرٹری راجہ حمید عباسی، جوانٹ سیکرٹری ذوالفقار گھمن، انفارمیشن سیکرٹری راجہ کامران، ملک افتخار، قیوم عباسی ، ایپکا کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار حنیف، نصیر عباسی ، سیٹھ مظہر، ندیم اقبال مغل ، حماد اسلام چوہدری ، زاہد مرزا، ارشد محمود، علی عمران، ملک نوید، آصف محمود ،چوہدری ناصر، مرزا ذوالفقار ، ایپکا کے ڈویژنل صدر چوہدری وحیدمراد، راجہ عبدالروف جنجوعہ ، آل پاکستان پی ڈبلیوڈی ایمپلائز یونین راولپنڈی کے چیئرمین چوہدری فیاض کے علاوہ مری ،کوٹلی ستیاں، گوجرخان ، ٹیکسلا، کہوٹہ ، واہ کینٹ ، اٹک ، چکوال کے کنٹریکٹرز وعہدے داروں نے شرکت کی ،اس موقع پر نومنتخب صدر اعجازشاہ نے اعلان کیاکہ آج کے بعد گروپ بندی نہیں ہونے دینگے ، تمام کنٹریکٹر میرے ماتھے کا جھومر ہیں ،ہم سب کواتحاد واتفاق اوردوسرے کو احترام دے کر نئے سفر کو شروع کرنا ہو گا چھوٹے کنٹریکٹر اور سنجیدہ ساتھیوں کا ہر حال میں خیال رکھاجائے گا، اب کسی کی ہیراپھیر ی نہیں چلنے دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button