اہم خبریںپاکستان

سونے کی اونچی پرواز تھم گئی۔۔قیمت میں حیرت انگیز کمی


کراچی(نمائندہ عوامی للکار) سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز بھی 600 روپے کمی ہوئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا دام 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے ہے۔زیوارت کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 96980 روپے ہے۔ اسی طرح عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر گھٹ کر ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button