اہم خبریں

پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

۔

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) تفصیلات کے مطابق ماہِ جولائی میں صوبہ بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 16 لاکھ 10 ہزار 3 سو 76 افراد اور 9 لاکھ 37 ہزار 3 سو 8 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 4 ہزار 9 سو 45 ای چالان جبکہ 335 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جن میں کیٹگری” اے” کے 12 اشتہاری مجرمان۔ 262 عدالتی مفروران گرفتار اور ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 99 مقدمات درج کئے گئے اور 7 کلاشنکوف، 12 رائفلیں اور 81 پسٹل برآمد کیے۔ چوری شدہ گاڑیاں جن میں 12 کاریں، 200 موٹر سائیکلیں اور 9 دیگر گاڑیاں برآمد کیں۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق مشکلات کا شکار 5149 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ 369 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ 66 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا۔ مختلف حادثات میں مضروب ہونیوالے 198 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ منشیات فروشوں سے 1479 لیٹر شراب، 4470 گرام چرس اور 485 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم نے افسران و اہلکاروں کو مزید تندہی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بے لوث خدمت پر زور دیا انہوں نے خدمت کو ہی پی ایچ پی کا نصب العین قرار ٹھہرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button