اہم خبریں

خدمت کا 40 سالہ دور اختتام پذیر”ہیڈ ماسٹر راجہ گلزار خان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب



ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجپوٹھی راجہ گلزار خان کو علمی وسماجی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش،تحائف اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں 

۔۔ راجہ گلزار خان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے راجہ شاہدمحمود، احمد حسن کاظمی ، دُرشہوار نقوی، راجہ شیر افضل خان ،راجہ ذوالقرنین قریش ودیگر خطاب کرتے ہیں ۔


تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ شاہدمحمود ،ڈپٹی ڈائریکٹربجٹ (سکولز) احمد حسن کاظمی ،ڈی ای او نسواں دُرشہوار نقوی، ریٹائرڈ ایکسیئن راجہ شیر افضل خان، ممبر ضلع کونسل راجہ ذوالقرنین قریش، فردوس شاہین، راجہ الیاس خان، راجہ زاہد عمر ،ہیڈماسٹر صدیق خان،دلپذیر عباسی ،صاحبزادہ ملک عنایت کریم نے شرکت کی

فرائض منصبی کماحقہ ادا کرنیکی بھرپور کوشش کی ہے،کمی کوتاہی پر خدائے بزرگ و برتر سے معافی کا طالبگار ہوں،سماج کی خدمت جاری رکھوں گا،راجہ گلزار،الوداعی خطاب

مظفرآباد (پ ر) تعلیم کے شعبے میں خدمت کا 40 سالہ دور اختتام پذیر ، ہزاروں طلباء کی علم کی پیاس بجھانے والے سابقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حلقہ 5 کھاوڑہ مظفرآباد اور ہیڈ ماسٹر راجہ گلزار خان ریٹائر ہوگئے، اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجپوٹھی کے اساتذہ ،معززین و اہلیان علاقہ نے راجہ گلزار خان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں تعلیم و دیگر محکمہ جات کے افسران ،اساتذہ کرام ،معززین علاقہ اور سکول کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تقریب میں راجہ گلزار خان کی علمی و سماجی خدمات کو سراہا اور شعبہ تعلیم میں شاندار خدمات انجام دینے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،تحائف اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں ،طلبہ نے راجہ گلزار خان کو شاندار طریقے سے گھر تک رخصت کیا۔ الوداعی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ شاہدمحمود ،ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ (سکولز) احمد حسن کاظمی ،ڈی ای او نسواں سیدہ دُرشہوار نقوی ،ریٹائرڈ ایکسیئن اورسابق کنٹری ڈائریکٹر یونیسیف راجہ شیر افضل خان ،ممبر ضلع کونسل راجہ ذوالقرنین قریش،ممبر ضلع کونسل فردوس شاہین ،ممبر لوکل کونسل راجہ الیاس خان، ایس ایچ او سول سیکرٹریٹ مظفرآباد راجہ زاہد عمر خان ،ہیڈ ماسٹر صدیق خان،دلپذیر عباسی ،ماسٹر راجہ زاہد خان،راجہ مشتاق خان،راجہ ظہور خان،راجہ قمرالزمان،حوالدار راجہ شفیق خان،راجہ حمید خان،راجہ صیاد خان،راجہ عبدالطیف خان،راجہ ریاض خان ،راجہ خوشحال خان ،راجہ طاہر خان ،راجہ عبدالبصیر خان ،قاری عبدالوکیل ضیائی ،صاحبزادہ ملک عنایت کریم آف ڈنگہ کوٹ شریف ،قاری وسیم ،چوہدری وزیرخان ،مصطفیٰ عباسی ،حافظ نائب،راجہ الطاف خان،سید ناصر شاہ اورصدر ٹرانسپورٹ یونین ڈنہ کچیلی راجہ عصمت خان سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ شاہد محمود نے کہا کہ استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ،راجہ عمر خان کا خاندان خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ،راجہ گلزار خان نے بھی خدمت کا حق ادا کیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ (سکولز) احمد حسن کاظمی نے کہا کہ راجہ گلزار خان نے خدمت میں نام کمایا ہے،خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ڈی ای او نسواں سیدہ دُرشہوار نقوی نے کہا راجہ گلزار خان کی خدمات سن کر بڑی خوشی ہوئی ہے ،ایسے لوگ شعبہ تعلیم کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں،راجہ گلزار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی کماحقہ ادا کرنیکی بھرپور کوشش کی ہے ،کمی کوتاہی پر خدائے بزرگ وبرتر سے معافی کا طالبگار ہوں ،انہوں نے مزید ریٹائرمنٹ کے بعد سماج کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا ،معززین علاقہ نے راجہ گلزار خان سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہونے کے بعد شعبہ قانون میں بطور وکیل عوام کی خدمت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button