اہم خبریں

8 فروری کو تحریک لبیک پی پی 06 سے ایک بڑا سرپرائز دے گی

8 فروری کو تحریک لبیک پی پی 06 سے ایک بڑا سرپرائز دے گی.
سربراہ تحریک لبیک بہت جلد کوٹلی ستیاں کی دھرتی پر ایک عظیم و الشان جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے
تحریک لبیک پاکستان تحصیل کوٹلی ستیاں کے سینئر رہنما جناب مُحسن عبادت ستی (حال مُقیم دُبئی) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان 8 فروری کو پی پی 06 سے ایک بڑا سرپرائز دے گی. حلقہ کی غیور عوام نامزد امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 06 ممتاز علی ستی صاحب کے حق میں اپنا ووٹ ڈال کر حلقہ کی تقدیر بدلنے کا آغاز کرے گی. اُنکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے. جب دینِ اسلام تخت پر ہو گا تب ہی پاکستان کے غریب عوام کی تقدیر کو بدلا جا سکے گا اور تحریک لبیک پاکستان دینِ اسلام کو تخت پر لا کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے میدان عمل میں موجود ہے. عوام گزشتہ 76 سالوں سے چہرے بدل بدل کر آنے والے اس فرسودہ نظام کے بہکاوے میں اب نہیں آئیں گے. عوام اب بیدار ہو چکی ہے. 8 فروری کو کرین کے نشان پر مہر لگا کر عوام اپنی ترقی اور خوشحالی کے سفر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے.
اُنکا مزید یہ کہنا تھا کہ سربراہ تحریک لبیک پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی صاحب بہت جلد کوٹلی ستیاں تشریف لائیں گے اور ایک عظیم و الشان فقید المثال تاریخ ساز جلسہ عام سے خطاب بھی فرمائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button