اہم خبریں

عوامی للکار کی گزشتہ روز کی خبر پر NHA حکام کا فی الفور ایکشن

عوامی للکار کی گزشتہ روز کی خبر پر NHA حکام کا فی الفور ایکشن
ٹھیکدار کی جانب سے جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت کا روکا گیا کام دوبارہ شروع لیبر اور ہیوی مشینری بڑکی موڑ رات گے پہنچ گے
متذکرہ بالا کام کے حوالے سے چلنے والی خبر کو عوامی سماجی حلقوں نے خوب سراہا تھا کام کے دوبارہ آغاز ہونے پر شہریوں کا اظہار تشکر
گوجرخان(قمرشہزاد) شہر کی حدود میں جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام روک کر اچانک لیبر اور مشینری کو ہٹا لیا گیا تھا شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز روزنامہ عوامی للکار ٹیم نے اس معاملے کو ہائی لائٹ کیا جس پر NHA حکام نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے لیبر اور مشینری کو رات گے دوبارہ بڑکی موڑ پرانے نادرہ دفتر کے پاس پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے شہری حدود میں جی ٹی روڈ پر جاری کام اچانک سست روی کا شکار ہو کر اچانک روک دیا گیا تھا جسکی وجہ سے گورنمنٹ و نجی سکولز اور ہسپتال اور رہائشی گھر شدید مٹی دھول کی زد میں آگے تھے جسکی وجہ سے بچوں بوڑھوں خواتین و حضرات کا روزے کی حالت میں پیدل یا رکشے ، موٹرسائیکل پر سفر کرنا انتہائی دشوار ہو گیا تھا اور بچے بڑے ڈسٹ الرجی کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گے تھے اس تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے روزنامہ عوامی للکار کی ٹیم نے عوامی سروے کی رپورٹ ادارے کی توسط سے حکام بالا تک پہنچائی جس پر انھوں نے شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور ایکشن لیا اور افطاری کے بعد مشینری اور لیبر کو کام کے لیے متذکرہ بالا جگہ پر پہنچا کر ایک بار پھر کام کا آغاز کروا دیا ٹیم عوامی للکار نے موقع پر جاکر کام کا سٹیس چیک کیا لیبر نے تارکول کو پگھلانے کیساتھ ساتھ تعمیراتی کام کے سائن بورڈز آویزاں کرکے اس مقام پر رسہ کشی کرکے ٹریفک کو ایک سائیڈ پر ڈائیورٹ کر دیا جس پر عوامی سماجی حلقوں نے سکھ کا سانس لیا اور این ایچ اے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی للکار کے ٹیم ورک کو خوب سراہتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار کو کہہ کر شہر کی حدود میں جلد از جلد کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ بچے بڑے ڈسٹ کی وجہ سے مزید بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں چونکہ متعدد نجی سکولز ، ہسپتال اور آبادی کے رہائشی گھر روڈ کی دونوں اطراف لب سڑک واقع ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button