اہم خبریں

تھانہ مندرہ کی حدود میں باپ اور بیٹے کی ایک لڑکی سے اجتماعی زیادتی



تھانہ مندرہ کی حدود میں باپ اور بیٹے کی ایک لڑکی سے اجتماعی زیادتی

تھانہ مندرہ نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو تو گرفتار کرلیا لیکن متاثرہ لڑکی پر پولیس کی طرف سے صلح کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے

ملزمان اثرورسوخ کے حامل ہیں مجھے ان سے سخت جان کا خطرہ ہے اور پولیس بھی صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا موقف

راولپنڈی (منیب قریشی سے) تھانہ مندرہ کے علاقہ میں ملزم حماد نے متاثرہ لڑکی شبینہ بی بی سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور کہا میں تمہارے سے شادی کرنا چاہتا ہوں متاثرہ لڑکی شادی کے لئے راضی ہو گی اور اس کے ساتھ چلی گی لیکن حماد نامی لڑکے نے اسے تقریبا تین سال بغیر نکاح رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا اس کے علاوہ حماد کے والد نے بھی لڑکی سے زیادتی کی جب متاثرہ لڑکی نے ایک بچے کا جنم دیا تو اس کا نام یونین کونسل میں درج کروانے کے لئے ملزم حماد کو کہا ملزم حماد یہ سن کر غصے میں آ گیا اور متاثرہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ لڑکی نے متعلقہ تھانہ مندرہ میں درخواست دے دی پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی اور ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے موقف میں کہا ہے مجھے پولیس صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ اگر تم نے صلح نہ کی تو ان کی ضمانت ہو جائے گی متاثرہ لڑکی نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کر کے میری دادرسی کی جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس حوالے سے متعلقہ ایس ایچ او کا موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا پولیس متاثرہ لڑکی کے ساتھ ہے متاثرہ لڑکی کا ڈی این اے بھی کروا لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کو معزز عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جا ئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button