اہم خبریں

راولپنڈی میں جسم فروشی عروج پر

راولپنڈی پولیس اسٹیشن نیو ٹاؤن کی حدود میں جسم فروشی عروج پر پولیس غلیظ کام کرنے والے مافیا پر قابو پانے میں بے بس

عوام کی ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور ایس پی راول فیصل سلیم صاحب سے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل

جسم فروشی کے اس دھندے کو متعدد بار رپورٹ کرنے کے باوجود اعلی حکام کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا جو اعلی افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

راولپنڈی (احمد ضمیر سے) تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود شمس آباد سے فیض آباد تک جسم فروشی کا دھندہ عروج پر گزشتہ 5 سال سے اس مافیا نے ادھر پنجے گاڑے ہوئے ہیں جو کہ اعلی افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے رات گئے تک جاری اس دھندے کو روکنے میں متعلقہ پولیس بے بس نظر آتی ہے راولپنڈی کی مین شاہراہ مری روڈ پر سرعام جسم فروشی کا دھندہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تبائی کے دہانے پر ہے پہلے بھی متعدد بار میڈیا نے اس کیس کو رپورٹ کیا لیکن کسی قسم کا کوئی ایکشن دیکھنے کو نہیں ملا عوام نے متعلقہ ایس ایچ او اور ایس پی راول فیصل سلیم صاحب سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button