اہم خبریںصحت

ذہنی تناؤکس طرح بانجھ پن کا سبب بنتا ہے؟ سائنسدانوں نے معلوم کرلیا


ہم سبھی جانتے ہیں کہ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن انسانی ذہنی و جسمانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ یہ نہ صرف انسان کے دل، قوت مدافعت اور دیگر اعضائاور جسمانی افعال کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ بانجھ پن کی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ اب سائنسدانوں نے معلوم کر لیا ہے کہ ذہنی تناؤ بانجھ پن کا کس طرح سبب بنتا ہے۔میڈیا کے مطابق سنٹرآف نیورواینڈوکرینالوجی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ذہنی تناؤ کی صورتحال میں دماغ میں موجود ’آر ایف آر پی نیورانز‘ نامی عصبی خلیے متحرک ہو جاتے ہیں جو مردوخواتین کی قوت تولید کو دباتے اور اسے کم کرتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر گریگ اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ”اگر طویل عرصے تک انسان ذہنی تناؤ کا شکار رہے تو دیگر ذہنی و جسمانی مسائل کے ساتھ ساتھ بانجھ پن کا مسئلہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ ہماری اس تحقیق سے آر ایف آر پی نیورانز کو متحرک ہونے سے روکنے والی دوا ایجاد کرنے میں مدد ملے گی جس سے ہم ذہنی تناؤ سے لاحق ہونے والے بانجھ پن کا راستہ روکنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button